سوات: کوہ پیما سید علی شاہ میاں کی ڈیڈ باڈی کی بازیابی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری.

38

سوات – معروف کوہ پیما سید علی شاہ میاں تقریباً دو ماہ قبل کالام کے فلک سیر پہاڑ کو سر کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی تلاش اور ڈیڈ باڈی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
کالام کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں ان کی ڈیڈ باڈی کی موجودگی کی نشاندہی کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ گزشتہ روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے کا فضائی معائنہ کیا گیا، تاہم خراب موسم کے باعث آپریشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔
آج پاک آرمی کے تعاون سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پروفیشنل ریسکیو ٹیم اور مقامی کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ تک پہنچا دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیم اب بیس کیمپ سے آگے نشاندہی کیے گئے مقام کی جانب روانہ ہوگی، جہاں سرچ آپریشن کے ذریعے میاں محمد علی شاہ کی ڈیڈ باڈی کو ریکور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
دشوار گزار پہاڑی راستوں اور مشکل جغرافیائی صورتحال کے باعث ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ڈیڈ باڈی کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں