ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت 6,400 میٹر کی بلندی سے برآمد، رضاکاروں نے معاوضہ لینے سے انکار کر دیا.

34

گلگت بلتستان – مرحومہ ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت بالآخر ارندو سے تعلق رکھنے والے چھ رضاکار ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز نے محبوب ارندو کی قیادت میں تلاش کر لی ہے۔ یہ ایک مشکل اور جان لیوا ریسکیو آپریشن تھا، مگر ان بہادر افراد نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر یہ خدمت انجام دی۔
یہ صرف ایک ریسکیو آپریشن نہیں تھا۔ جب ڈاکٹر اسماء کے خاندان نے ان بہادر لوگوں کو ہر ممکن معاوضہ دینے کی پیشکش کی تو انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
“ہم یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے کر رہے ہیں۔” 🤲
انسانیت کی خوبصورت مثال
برف پوش پہاڑوں، شدید سردی اور جان لیوا بلندیوں پر کسی دوسرے انسان کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنا انسانیت کی وہ خوبصورتی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔
محبوب ارندو اور ان کے ساتھیوں کو دل سے سلام۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس بے لوث خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا کرے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں