پنوں عاقل: 55 سالہ خاتون کا ہولناک قتل، اجتماعی زیادتی کا مبینہ انکشاف، 3 ملزمان گرفتار.

31

سکھر / پنوں عاقل – پنوں عاقل کے قریب 55 سالہ خاتون کے گلا کاٹ کر قتل کیے جانے کے افسوسناک واقعے میں تفتیش کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ابتدائی پولیس تفتیش کے مطابق خاتون کو قتل کیے جانے سے قبل مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شامل ہیں:
1. نعیم کالو
2. ستار لغاری
3. وجے میگھواڑ
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے پیچھے اصل محرکات کیا تھے اور واقعے میں گرفتار ملزمان کا کردار کس نوعیت کا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق شواہد، میڈیکل رپورٹ اور مزید تفتیش کی روشنی میں واقعے کی حتمی حقیقت سامنے آئے گی۔
خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اس ہولناک واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں