حافظ حمد اللہ کا سیاسی استعارہ: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد کو ’نکاح باالجبر‘ قرار دے دیا.

32

حافظ حمد اللہ کا سیاسی استعارہ: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد کو ’نکاح باالجبر‘ قرار دے دیا
اسلام آباد – جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان موجودہ سیاسی اتحاد کو ایک منفرد استعارے میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پیپلز پارٹی مسلم لیگ سے خلع چاہتی ہے، مگر خلع کا اختیار اسی کے پاس ہے جس نے نکاح پڑھایا، وہ بھی نکاح باالجبر، دلہا دلہن صرف نکاح نامے پر دستخط کر چکے ہیں۔”
حافظ حمد اللہ کے اس بیان کو سیاسی حلقوں میں ایک خوبصورت مگر تلخ استعارہ قرار دیا جا رہا ہے .ماہرین سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق حافظ حمد اللہ کا یہ بیان دراصل موجودہ سیاسی صورتحال پر ایک طنزیہ تبصرہ ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد کو “نکاح باالجبر” سے تشبیہ دے کر انہوں نے اس اتحاد کو غیر فطری اور مجبوری قرار دینے کی کوشش کی ہے۔
جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد جتنا بھی مضبوط دکھائی دے، حقیقت میں یہ مجبوری اور دباؤ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اس اتحاد میں شامل جماعتیں ایک دوسرے سے علیحدگی چاہتی ہیں مگر حالات انہیں ساتھ رہنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
حافظ حمد اللہ کے اس بیان پر سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ تجزیہ کار اسے دانشمندانہ استعارہ قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے غیر ضروری سیاسی تنقید قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں