پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، بیٹی کو سکول لے جانے والا والد جاں بحق

39

پشاور – پلوسئی اڈہ کے قریب فارسٹ چوک میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ملازئی کا رہائشی صمد خان ولد حلیم خان جاں بحق ہو گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مقتول صمد خان اپنی کم سن بچی صبح کے وقت سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کے اس لرزہ خیز واقعے کے وقت مقتول کی بیٹی بھی وہیں موجود تھی، جو اس اندوہناک منظر کو دیکھ کر شدید صدمے سے دوچار ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ اس اندوہناک قتل کے محرکات جاننے کے لیے بھی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس افسوسناک واقعے پر شہریوں نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں