مردان – مردان کے نواحی علاقے باغ کالونی طورُو میں ایک مرلہ مکان کے تنازع پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس دوران صلح صفائی اور بیچ بچاؤ کی کوشش کرنے والا 25 سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق طورُو باغ کالونی میں فہد ولد سہیل اور عبدالقادر ولد رحیم کے فریقین کے مابین ایک مرلے کے مکان پر تنازعہ چل رہا تھا، جو تلخ کلامی کے دوران فریقین کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے کے مقام پر موجود 25 سالہ نوجوان سلمان ولد سراج حبیب نے فریقین کے درمیان صلح اور بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔ لڑائی ختم کرانے کی اس کوشش کے دوران وہ فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا۔ پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

مردان: باغ کالونی طورُو میں ایک مرلے کے مکان پر تنازع، فائرنگ کی زد میں آ کر بیچ بچاؤ کرانے والا نوجوان جاں بحق.
32