نوازآباد– جبوڑی کے ایک ہوٹل میں جوان سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں نامزد روپوش ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزم شاہ زیب ولد جہانزیب ہے، جو جبوڑی کا رہائشی ہے۔ ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ نوازآباد میں مورخہ 28/06/2026 کو زیرِ دفعات 376/386/387/342/34 PPC کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا، تاہم ایس ایچ او تھانہ نوازآباد ملک مسکین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تھانہ نوازآباد: جوان سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں نامزد روپوش ملزم گرفتار
24