اوگی – اوگی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں کا ڈراپ سین بے نقاب کر لیا۔ گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر پولیس نے کٹھائی سے ۴ موٹر سائیکلیں، بکریاں اور لاکھوں روپے مالیت کے برقی و گھریلو سامان برآمد کر لیے۔
ڈی ایس پی تصویر حسین شاہ اور ایس ایچ او ملک آصف کی قیادت میں اوگی پولیس نے اس بڑی کارروائی کو انجام دیا۔ پولیس نے ایک مشکوک ملزم فیضان کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی، جس کے دوران اس نے چوری کی وارداتوں میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور دیگر چوری شدہ اشیاء کے بارے میں بتایا۔
ملزم کی نشاندہی پر کٹھائی سے درج ذیل اشیاء برآمد کی گئیں:
اوگی پولیس کی اس کارروائی کو شہریوں نے سراہا ہے اور پولیس کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔
اوگی پولیس کی بڑی کارروائی: چوری کی وارداتوں کا ڈراپ سین بے نقاب، ۴ موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد
11