کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کم عمر بچی سے مبینہ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم خالد محمود کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن میں ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔
چند روز قبل ملزم کی کم عمر بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم خالد محمود کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں بچی سے نازیبا حرکت کا ملزم گرفتار.
35