کراچی: رکشے میں بیٹھی خاتون کو پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسانی، ویڈیو وائرل.

26

کراچی میں رکشے میں بیٹھی خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو کا ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکار کی شناخت عمران عزیز کے نام سے ہوئی ہے، جو بھٹی تھانے میں تعینات ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور انکوائری رپورٹ جلد پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں