موبائل نیٹ ورک سگنل کے مسائل کے حل کے لیے جامع سروے جاری

23

‎ایبٹ آباد: موبائل نیٹ ورک سگنل کے مسائل کے حل کے لیے جامع سروے جاری۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارشات پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (PTA) کی جانب سے ایبٹ آباد میں موبائل نیٹ ورک سگنلز کے مسئلے کے حل کے لیے تفصیلی سروے جاری ہے۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ
اپنے علاقے میں موبائل نیٹ ورک سگنلز کی صورتحال کے بارے میں ضرور آگاہ کریں تاکہ آپ کی آراء اور سفارشات کو پی ٹی اے تک پہنچایا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے ایک گوگل فارم بھی تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات پی ٹی اے کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اس عمل کے ذریعے شہر میں بہتر نیٹ ورک سہولیات اور رابطے کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
لنک: https://forms.gle/oay2FyNiDd3rf4q68

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں