ڈسٹرکٹ ہیڈ کوچ پی سی بی کی زیر نگرانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ سکول کرکٹ پروگرام کے تحت ٹورنامنٹ کا انعقاد

58

مانسہرہ : عامر الطاف، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوچ پی سی بی کی زیر نگرانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ سکول کرکٹ پروگرام کے تحت پورے پاکستان کے 40 اضلاع میں شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں اس ٹورنامنٹ میں کل 12 سکولوں نے شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

فائنل میچ میجر واصف کرکٹ گراؤنڈ مانسہرہ میں گورنمنٹ سینٹرل ماڈل سکول نمبر 3 مانسہرہ اور گورنمنٹ ہائی سکول کولاکا اوگی کے درمیان کھیلا گیا۔
اوگی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 95 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔

جسے جی سی ایم ایس نمبر 3 کی ٹیم نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ حاصل کر لیا اور یوں ڈسٹرکٹ فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں