میرپور پولیس حسنین کے قاتلوں کا سراغ لگانے میں ناکام

54

ایبٹ آباد : تھانہ میرپور کی حدود اسلام کوٹ میں تین روز قبل جواں سال نوجوان حسنین ولد محمد مشتاق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مرحوم حسنین لوئر اسلام کوٹ میں ویلڈنگ کی دکان چلاتا تھا۔

ورثاء کے مطابق واقعے کو 72 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن پولیس کا شعبہ تفتیش تاحال ملزمان تک پہنچنے اور انہیں گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ ورثاء نے ڈی آئی جی ہزارہ سے فوری نوٹس لینے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ حسنین نہایت سادہ لوح، شریف النفس، محنتی، بااخلاق اور امن پسند نوجوان تھا، اور اپنے کام کے سوا کسی سے کوئی دشمنی نہیں رکھتا تھا۔ علاقہ مکینوں نے اس اندوہناک واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے مؤثر اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں