🚨 سوات ایکسپریس وے پر المناک ٹریفک حادثہ، 16 افراد جاں بحق، 7 زخمی 🚨

24

سوات ایکسپریس وے پر آج ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار فلائنگ کوچ سڑک کنارے خراب کھڑی دوسری کوچ سے جا ٹکرائی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ کئی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122، پولیس اور مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق اپر دیر اور باجوڑ سے ہے، جو اپنے علاقوں کی جانب سفر کر رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور سڑک کنارے کھڑی خراب کوچ بنی، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے ڈرائیورز کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں