وزارتِ دفاع کا بڑا فیصلہ: تمام کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل، نگراں بورڈز کی فوری تقرری کا حکم

13

مانسہرہ نیوز ڈیسک: وزارتِ دفاع نے ملک بھر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو باضابطہ طور پر تحلیل کرتے ہوئے نگراں بورڈز کی فوری تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ریجنل ڈائریکٹرز ایم ایل اینڈ سی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت تمام سی ای اوز سے دو نام ایک سول اور ایک فوجی افسر26 نومبر 2025 تک طلب کریں، تاکہ نئے نگراں بورڈز تشکیل دیے جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق نگراں بورڈ کے لیے نامزد کیا جانے والا سول ممبر آئندہ ہونے والے کینٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں امیدوار نہیں ہوگا۔ وزارتِ دفاع نے یہ فیصلہ 24 نومبر کو ڈی جی ایم ایل اینڈ سی کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کینٹونمنٹس (ترمیمی) ایکٹ 2023 کی دفعہ 191(1) کے تحت تمام منتخب اراکین اپنی حلف برداری کی تاریخ سے چار سال مکمل ہونے پر ممبر شپ کے عہدے سے خود بخود فارغ تصور ہوں گے اور بورڈ کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مزید یہ کہ منتخب اراکین کی مدت پوری ہونے کے بعد بورڈ کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلے نئے نگراں بورڈ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

وزارتِ دفاع نے اس تمام عمل کو انتہائی ترجیح کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ملکی سطح پر کینٹونمنٹ بورڈز کے انتظامی ڈھانچے میں اس بڑے فیصلے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد نئے انتخابات تک تمام انتظامی امور نگراں بورڈز کے سپرد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں