تورغر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں

88

تورغر : ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ (PSP) کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کی حدود میں ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں

تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او تورغر سید مختار شاہ (PSP)کی ہدایات پر تورغر پولیس نے ضلع بھر میں لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے دورانِ کارروائی مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، ان کی ویریفیکیشن عمل میں لائی گئی اور بعض افراد کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ طلب بھی کیا گیا۔

علاوہ ازیں ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کرکے تمام گاڑیوں اور افراد کے کوائف کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی گئی تاکہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کی ہر ممکن روک تھام ہو سکے۔

سیکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم بھی چلائی۔ میٹنگز میں منشیات، ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا گیا اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی۔ عوام کی جانب سے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ڈی پی او تورغر نے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ مشکوک عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں