ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر سیاحتی مقام گلیات میں مختلف مقامات پر ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ٹریفک پولیس کا عملہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔
ان سینٹرز پر سیاحوں کو سفری رہنمائی، ٹریفک سے متعلق معلومات اور ضروری تعاون فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنا سفر محفوظ اور خوشگوار بنا سکیں۔
سرد موسم کے پیش نظر مختلف مقامات پر آنے والے سیاحوں کا گرما گرم چائے سے استقبال کیا جا رہا ہے، جسے سیاحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سیاحوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا اور ان کے سفر کی تھکن کم کرنا ہے۔
اسی طرح ٹریفک پولیس کی موبائل ورکشاپ کا عملہ بھی گلیات کے مختلف علاقوں میں موجود ہے جو سیاحوں کی گاڑیوں میں پیش آنے والی فنی خرابیوں کو فوری طور پر درست کر رہا ہے، تاکہ کسی بھی مسافر کو غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔







