الخدمت چیریٹی آسٹریلیا ڈائیگناسٹک سینٹر مانسہرہ میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے جامع طبی و ایمرجنسی تربیتی پروگرام کا انعقاد

43

الخدمت چیریٹی آسٹریلیا ڈائیگناسٹک سینٹر مانسہرہ میں ریسکیو 1122 کے باہمی تعاون سے ایک جامع اور معیاری تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بیسک لائف سپورٹ (BLS) فائر فائٹنگ ٹریننگ اور موک ایمرجنسی ڈرل (Mock Drill) شامل تھیں۔
اس تربیت کا بنیادی مقصد ادارے کے طبی و انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ہنگامی حالات میں فوری مؤثر اور محفوظ ردِعمل کو یقینی بنانا اور مریضوں کی جان کے تحفظ کے لیے عالمی معیارات کے مطابق تیاری کرنا تھا۔
ریسکیو 1122 کے تجربہ کار انسٹرکٹرز نے عملی مظاہروں اور موک ڈرلز کے ذریعے آگ سے بچاؤ سی پی آر ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے جدید طریقہ کار سے شرکاء کو تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
یہ تربیتی سرگرمی ادارے کے اس عزم کی عکاس ہے کہ صحت و سلامتی کے شعبے میں اعلیٰ معیار پیشہ ورانہ مہارت اور مریض دوست ماحول کو اولین ترجیح دی جائے۔
الخدمت چیریٹی آسٹریلیا ڈائیگناسٹک سینٹر کی انتظامیہ ریسکیو 1122 کی ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات قیمتی رہنمائی اور بھرپور تعاون پر دلی تشکر کا اظہار کرتی ہے۔
📍 Address:
Alkhidmat Charity Australia Diagnostic Center Mansehra
JJ Plaza, near King Abdullah Teaching Hospital
Mansehra, KPK, Pakistan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں