کراچی7ویں سی پی اے ایشیا علاقائی کانفرنس

4

7ویں سی پی اے ایشیا علاقائی کانفرنس اور دوسری مشترکہ سی پی اے ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا علاقائی کانفرنس کے موقع پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی قیادت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد صوبائی اسمبلی سندھ کے ہال میں شریک ہوا۔
کانفرنس میں ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے پارلیمانی نمائندوں نے شرکت کی، جہاں پارلیمانی روابط کے فروغ، قانون سازی کے تجربات کے تبادلے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ علاقائی تعاون اور پارلیمانی سطح پر ہم آہنگی جمہوریت کے استحکام اور عوامی نمائندگی کو مؤثر بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسی کانفرنسیں خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں