سینیٹر فیصل رضا عابدی کا بیان: “یمنی مومنین کی حمایت، اللہ کی نصرت کا ذریعہ”

34

اسلام آباد – سینیٹر سید فیصل رضا عابدی (ترجمان وائس آف شہدائے پاکستان) نے یمنی عوام کے حق میں ایک جذباتی اور مضبوط بیان جاری کیا ہے۔
دنیا میں بسنے والے تمام مومنین اپنے مظلوم یمنی مومنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ان کی خود مختاری کا احترام اور سالمیت کے لیے دعا گو ہیں۔
گزشتہ 11 سال سے صیہونی، امریکی اور مسلمان اتحاد نے جس طرح بے دریخ لاکھوں یمنی مومنین کا قتلِ عام کیا، وہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔
اس کے باوجود فلسطین اور فلسطینیوں کی مکمل حمایت درحقیقت یمنی مومنین کو اللہ کی وہ مدد اور نصرت ہے جس نے ان کو تمام اقوامِ عالم کے سامنے سُرخرو کیا۔
یمن ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، کسی بادشاہ کی جاگیر نہیں۔
بے شک اللہ اور اس کے رسول نے اہل نجد (ریاض) کے لیے لعنت کی اور اہلِ یمن کے لیے رحمت کی دعا کی۔
تاریخ کا محرخ باریک بنی سے اس چیز کا مشاہدہ کر رہا ہے کہ دنیا کے وہ کون سے لوگ ہیں جو اپنے لیے اللہ اور اس کے رسول کی لعنت اختیار کرتے ہیں، یا پھر مظلوم یمنی اہلِ ایمان کی حمایت کر کے اللہ کی رحمت کو اپنے لیے پسند کرتے ہیں۔
بے شک اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت یمنی مومنین کے ہمراہ ہے اور انشاءاللہ بہت جلد اقوامِ عالم اس عظیم فتح کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کریں گے، جس دن بیت المقدس کی آزادی ہوگی۔
سینیٹر سید فیصل رضا عابدی
(ترجمان وائس آف شہدائے پاکستان)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں