بٹگرام: ڈی پی او قمر حیات خان (PSP) کا عوامی سہولت کے لیے براہِ راست واٹس ایپ کمپلین نمبر جاری.

22

بٹگرام — ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) نے شہریوں کو فوری اور مؤثر رسائی فراہم کرنے کے لیے براہِ راست واٹس ایپ کمپلین نمبر 03125554396 جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا اور جرائم کے تدارک میں کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق شہری اب اپنی شکایات، جرائم سے متعلق اطلاعات، منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں معلومات براہِ راست مذکورہ نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیں۔ موصول ہونے والی ہر اطلاع کو سنجیدگی سے جانچا جائے گا اور متعلقہ تھانے کو فوری کارروائی کے لیے ہدایات جاری کی جائیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بزرگ شہریوں، معذور افراد، خواتین اور دیگر کمزور طبقات کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا تاکہ انہیں بروقت انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اطلاع دینے والے شہری کا نام اور کوائف مکمل طور پر صیغۂ راز میں رکھے جائیں گے تاکہ کسی قسم کے دباؤ یا خطرے سے بچایا جا سکے۔
ڈی پی او قمر حیات خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں اور معاشرے کو جرائم سے پاک بنانے میں پولیس کا ساتھ دیں۔
ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ضلعی پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال سے سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں