🚨 مانسہرہ میں کاروباری اوقات کار سے متعلق نئے حکومتی احکامات نافذ 🚨

11

(مانسہرہ_ڈاٹ_کام) صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مانسہرہ جناب عثمان علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تاجر تنظیموں کے نمائندگان، اور بڑے شادی ہالز/ایونٹ ہالز کے مالکان و صدور نے شرکت کی۔ شرکاء کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئیں۔
📌 اہم فیصلے اور پابندیاں:
🔹 ضلع بھر کی تمام مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنا لازمی ہوں گی۔
🔹 تمام ریسٹورنٹس اور کیفے رات 10 بجے تک بند کیے جائیں گے (تاہم ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی)۔
🔹 شادی ہالز اور ایونٹ ہالز میں تقریبات رات 10 بجے تک ختم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
🔹 غیر ضروری لائٹس، فلڈ لائٹس اور آرائشی روشنیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
🔹 دکانیں بند ہونے کے بعد تمام بل بورڈز اور ایل ای ڈی اسکرینز کو بند رکھنا لازمی ہوگا۔
🔹 غیر ضروری تجارتی سرگرمیوں کے لیے جنریٹرز کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
⚠️ عملدرآمد کے حوالے سے ہدایات:
تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
🏥 مستثنیٰ ادارے:
درج ذیل اداروں کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا:
✔️ ہسپتال
✔️ فارمیسیز
✔️ پٹرول پمپس
✔️ تندور






📅 یہ احکامات 6 اپریل 2026 سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں