بٹگرام: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سہیل نے اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ٹریفک انچارج کے ہمراہ ویگن اڈا بٹگرام کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد موجودہ پیٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کے تناظر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں، سہولیات اور ٹریفک نظام کا جائزہ لینا تھا۔
حکام نے اڈے پر موجود مختلف ٹرانسپورٹ سروسز کا معائنہ کیا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر مسافروں سے بھی بات چیت کی گئی تاکہ ان کے مسائل اور شکایات سے آگاہی حاصل کی جا سکے۔
دورے کے دوران اڈا انتظامیہ اور ایم ڈی سے خصوصی ملاقات کی گئی، جس میں انہیں واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ:
سرکاری کرایہ نامے (ریٹ لسٹ) پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے
کسی بھی ٹرانسپورٹر کو زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
مسافروں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا اور غیر قانونی پارکنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو ریلیف دینے اور ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایسے دورے اور اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔
📢 ویگن اڈا بٹگرام کا اچانک دورہ — کرایوں اور ٹریفک نظام پر سخت ہدایات جاری.
12