ایس ایچ او تھانہ میرپور اصغر خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طیب کو حراست میں لے لیا ہے.

22

ایبٹ آباد: پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک سنگین جرم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، تھانہ میرپور کے علاقے عثمان آباد میں ایک پانچ سالہ کمسن بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ میرپور اصغر خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم طیب کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق، ملزم نے اپنی کریانہ سٹور پر اشیاء خریدنے کے لیے آنے والے بچے کو مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، ملزم کے خلاف زیرِ دفعہ 376/377 پی پی سی اور 53 سی پی اے کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے واضح کیا ہے کہ معصوم بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں