ضلعی انتظامیہ نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔ کارروائی رات کے اوقات میں اس وقت عمل میں لائی گئی جب متعدد دکاندار اور ہوٹل مالکان حکومتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقررہ اوقات کے بعد بھی کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے۔
انتظامیہ کے مطابق حکومتی ہدایات کے تحت دکانیں رات 9 بجے جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود بعض افراد نے ان احکامات کو نظر انداز کیا، جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ ہے، لہٰذا اس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید کہا گیا کہ آئندہ بھی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 5 افراد گرفتار، دکانیں اور ہوٹل بند نہ کرنے پر کارروائی.
17