🟥 مانسہرہ: مال منڈی پانو روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد.

25

مانسہرہ: پانو روڈ کے قریب واقع مال منڈی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شناختی کارڈ کے ذریعے میاں دولتانہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ شناختی کارڈ پر درج پتے کے مطابق مرحوم کا تعلق محلہ پشوا، کیال، ڈاکخانہ پٹن، تحصیل کوہستان سے بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
علاقہ مکینوں میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رابطہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں