🟥 ایبٹ آباد: مانگلی کے مقام پر ویگن کا خوفناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی.

15

ایبٹ آباد: مانگلی کے مقام پر ایک ویگن کو پیش آنے والا حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی کی بریک اچانک فیل ہو گئی، جس کے باعث ویگن بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں متعدد مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ویگن تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں