پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے مبینہ امتیازی سلوک اور بانی پی ٹی آئی عمران خان پر عائد پابندیوں کے خلاف آج 6 مئی 2026 کو صوبہ بھر میں “قلم چھوڑ ہڑتال” کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں وفاق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کی منصفانہ تقسیم، بجلی کے منافع اور گیس کی فراہمی جیسے اہم معاملات میں خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ طرزِ عمل صوبے کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں ذاتی معالجین، اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین اور وکلا برادری سے اپیل کی کہ وہ اس ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں۔ ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری دفاتر میں کام متاثر ہونے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
📍 پشاور: صوبہ بھر میں “قلم چھوڑ ہڑتال” کا اعلان.
25