🚨 بٹگرام: اشتہاری ملزم کو سہولت فراہم کرنے والا سہولت کار گرفتار.

25

بٹگرام میں تھانہ سٹی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو فرار میں مدد دینے والے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت علی زر ولد جلندر سکنہ بیٹھ کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے بھائی اور اشتہاری ملزم میاں جان ولد جلندر کو گرفتاری سے بچانے میں ملوث تھا۔
ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ملزم علی زر اشتہاری ملزم کو مسلسل مالی معاونت فراہم کرتا رہا، پولیس کی کارروائیوں سے متعلق معلومات دیتا رہا اور اسے گرفتاری سے بچانے کے لیے ہر ممکن سہولت کاری کرتا رہا۔
تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں