ہری پور کے علاقے خانپور میں چٹی گیٹ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل ایک گاڑی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل برساتی نالے میں جا گرا۔ حادثہ انتہائی اچانک پیش آیا جس سے سوار افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں 38 سالہ باسط محمود، 37 سالہ مسماۃ (س) بی بی، 7 سالہ احمد، 5 سالہ ابرش اور 2 سالہ حورین شامل ہیں۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر اسٹیشن 22 (خانپور) سے موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔