🚨 دیر بالا: منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی، پوست کی فصل تلف.

18

دیر بالا میں منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آفیون (پوست) کی غیر قانونی کاشت کو تلف کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسلم نواز (PSP) کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جاگام نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ کھنڈروں میں مختلف مقامات پر کارروائی کی۔ اس دوران غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی آفیون (پوست) کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔


پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں موجود پوست کی فصل کو تباہ کیا گیا جبکہ اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او اسلم نواز نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں