مردان کی تحصیل تخت بھائی کے علاقے ہاتھیان سے تعلق رکھنے والا نوجوان مجاہد خان صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے، جس کے بعد اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
اہل خانہ کے مطابق مجاہد خان عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانور خریدنے کے لیے ساہیوال کی مویشی منڈی گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کے پاس تقریباً 20 لاکھ روپے نقد موجود تھے۔
اہل خانہ نے بتایا کہ نوجوان کے ساتھ آخری رابطے کے بعد سے اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا، جس پر خاندان نے فوری طور پر تلاش شروع کر دی ہے اور متعلقہ تھانوں میں اطلاع بھی دے دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ نوجوان کی تلاش کے لیے کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
اہل خانہ اور مقامی افراد نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان کی جلد از جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
🚨 ساہیوال: عید قربانی کے لیے گئے تخت بھائی کے نوجوان کے پراسرار لاپتہ ہونے کا واقعہ.
22