موٹروے حادثہ: غازی انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی.

25

تحصیل حضرو میں غازی انٹرچینج کے قریب موٹروے پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں چارسدہ سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار کار کا اچانک ٹائر پھٹ گیا۔ ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ سلمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر روانہ کر دی گئی۔ تاہم ریسکیو کے پہنچنے سے قبل زخمیوں کو مقامی افراد نے نجی گاڑی کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کر دیا تھا۔ جاں بحق شخص کی لاش بعد ازاں ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو پہنچائی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں