محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے Abbottabad، Haripur، Mansehra سمیت دیگر اضلاع میں قائم ڈبل شفٹ اسکولوں کے لیے عارضی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs) کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اسامیوں کے اشتہارات جاری کریں تاکہ بھرتی کا عمل شروع کیا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اشتہارات جاری ہونے کے بعد امیدوار ٹیلنٹ پول پورٹل کے ذریعے متعلقہ اسکولوں میں دستیاب آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ یہ اقدام ڈبل شفٹ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اہل اور قابل امیدواروں کو مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

