پولیس کانسٹیبل وحید اللّٰہ شہادت کے درجے پر فائز، دورانِ ڈیوٹی حادثاتی فائرنگ کا واقعہ

25

پولیس کانسٹیبل وحید اللّٰہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وہ تھانہ ڈاڈیوالا میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور پولیو ڈیوٹی پر روانہ تھے کہ اس دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی بندوق اچانک ہاتھ سے گر گئی جس کے نتیجے میں گولی چل گئی اور وہ خود ہی اس کی زد میں آ گئے۔ فائر لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ اس سانحہ پر پولیس اہلکاروں اور اہلِ علاقہ میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں