🚨 کوئٹہ چمن پھاٹک دھماکہ: ٹرین حملے میں 16 افراد شہید، متعدد زخمی 🚨

22

Quetta کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ایک خوفناک دھماکے میں ٹرین کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اب تک 16 افراد کے شہید جبکہ 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔



ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ٹرین چمن پھاٹک کے قریب سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ امدادی ٹیمیں، پولیس اور سکیورٹی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ کئی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے بڑے طبی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مختلف سماجی و سیاسی حلقوں نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ بلوچستان میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
وائس آف بلوچستان نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

یہ حملہ بلوچستان کے امن، ترقی اور انسانیت پر حملہ ہے، جسے ہر سطح پر مسترد کیا جانا چاہیے۔ بلوچستان کے عوام امن، استحکام اور بھائی چارے کے خواہاں ہیں۔ 🇵🇰

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں