حج کے دوران شدید گرمی سے 577 حجاجِ کرام جاں بحق، امت مسلمہ سوگوار.

35

سعودی عرب میں حج کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث 577 حجاجِ کرام کے انتقال کی افسوسناک اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد دنیا بھر میں غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مصر کے 320 جبکہ پاکستان کے 11 حجاج بھی شامل بتائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال حج کے دوران درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ گیا، جس کے باعث متعدد عازمینِ حج شدید گرمی، پانی کی کمی اور ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں حجاج کو طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم کئی افراد جانبر نہ ہو سکے۔

یہ افسوسناک واقعہ امتِ مسلمہ کیلئے ایک بڑا سانحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان شہدائے حج کیلئے دعائیں کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں