🚨 ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا دورہ نتھیاگلی 🚨

43

ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے نتھیاگلی کا دورہ کرتے ہوئے ٹورسٹ سہولت سنٹر، سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک مینجمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد محمد اشتیاق نے ایبٹ آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی، تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی خیبرپختونخوا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیاحوں کی حفاظت، رہنمائی اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ناصر محمود ستی نے ٹورسٹ سہولت سنٹر کا معائنہ بھی کیا جہاں سیاحوں کو فراہم کی جانے والی معلوماتی، امدادی اور رہنمائی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے مرکز میں موجود سہولیات اور عملے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ نے مختلف سیاحتی مقامات اور شاہراہوں پر سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کا معائنہ کیا جبکہ سیاحوں سے ملاقات بھی کی۔ سیاحوں نے پولیس کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ اور ایبٹ آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے اور سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے تاکہ خیبرپختونخوا پولیس اور ایبٹ آباد کا مثبت تشخص مزید اجاگر ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں