مانسہرہ کا مبینہ مویشی چور ایبٹ آباد میں گرفتار، چوری شدہ 5 گائیں برآمد.

21

ایبٹ آباد: تھانہ شیروان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ سے قبل چوری ہونے والی 5 گائیں برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دیہہ کنگرپائیں سے مختلف افراد کی 5 گائیں چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر متاثرین کی درخواست پر تھانہ شیروان میں مقدمہ نمبر 130 مورخہ 06 جون 2026 بجرم دفعہ 380 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کے مطابق مرتضیٰ ولد عبدالرزاق کی 2 گائیں، یونس ولد جہانداد کی 2 گائیں اور اختر ولد عبدالرحمان کی ایک گائے نامعلوم ملزم چوری کرکے لے گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔
ایس ایچ او تھانہ شیروان شکیل احمد نے جدید تفتیشی ذرائع اور مسلسل محنت کے ذریعے ملزم نعیم ولد گوہر الرحمان سکنہ لساں نواب، مانسہرہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ تمام 5 گائیں بھی برآمد کر لی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ مویشی چوری کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے یا نہیں۔ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں