نواں شہر میں منشیات فروش کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار، 790 گرام چرس برآمد.

21

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 790 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مانگل تنویر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے محسن عرف نیولہ ولد اقبال سکنہ نواں شہر کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 790 گرام چرس برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کو قانونی کارروائی کے لیے قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات کے ممکنہ نیٹ ورک اور سپلائی چین کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے اور معاشرے سے منشیات فروشی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، جبکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں