شوگران روڈ پر افسوسناک حادثہ، درخت سوزوکی گاڑی پر گر گیا، دو افراد جاں بحق.

25

مانسہرہ: شوگران روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں چلتی سوزوکی گاڑی پر اچانک درخت گرنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سوزوکی گاڑی شوگران روڈ پر سفر کر رہی تھی کہ راستے میں ایک درخت گاڑی پر آ گرا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے کے نتیجے میں کوہستان موڑ کے رہائشی شفقت عرف کالا استاد، جو پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور تھے، اور محمد صدیق سکنہ کیوائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی انجام دی گئی۔ جاں بحق افراد کی میتیں متعلقہ علاقوں کو منتقل کر دی گئی ہیں۔

حادثے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہلِ علاقہ نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں