اٹک: ہنی ٹریپ اور جھوٹی اطلاع پر شہریوں کو بلیک میل کرنے والا خواتین گینگ گرفتار.

27

اٹک: تھانہ باہتر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ اور جھوٹی اطلاع کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والے دو رکنی خواتین گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر گینگ ریپ سے متعلق اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچی، تاہم ابتدائی موقع ملاحظہ اور تفتیش کے دوران یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گرفتار دونوں خواتین شہریوں کو مختلف طریقوں سے ہنی ٹریپ میں پھنساتی تھیں اور بعد ازاں انہیں بلیک میل کر کے رقم وصول کرتی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی متعدد تھانوں میں اسی نوعیت کے مقدمات میں ملوث رہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے اور انہیں عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اٹک پولیس کے مطابق شہریوں کے ساتھ فراڈ، بلیک میلنگ اور جھوٹی شکایات کے ذریعے قانون کو غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں