ایبٹ آباد: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے دو ملزمان گرفتار.

24

ایبٹ آباد: ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کی نگرانی میں ایس ایچ او کینٹ علی جدون نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان حمزہ ولد بشیر اور ارسلان ولد نیاز، ساکنان کنج، کو حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسلحہ کی نمائش کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور قانون کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رپیٹر اور ایک عدد پستول برآمد کر کے تحویل میں لے لیا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ کو قانونی کارروائی کے لیے قبضے میں لے کر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ اسلحہ کی غیر قانونی نمائش اور دیگر جرائم میں بھی ملوث رہے ہیں یا نہیں۔

ایبٹ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کے رجحانات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ عوام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں