ایبٹ آباد: ٹریفک اہلکار پر مبینہ اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام، شہری کا جرمانے پر اعتراض.

23

ایبٹ آباد: گامی اڈا کے مقام پر ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر مقامی دکاندار نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دکاندار انس شیخ کا کہنا ہے کہ وہ موٹر سائیکل روڈ پر کھڑی کر کے اپنی دکان کا شٹر کھولنے گیا تھا۔ واپسی پر ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے اور انہوں نے کاغذات چیک کیے۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس کے تمام کاغذات مکمل تھے، تاہم مبینہ طور پر ہیلمٹ کی عدم موجودگی کو بنیاد بنا کر 1020 روپے کا چالان جاری کر دیا گیا۔
دکاندار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایک مقامی تاجر ہے اور ہمیشہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کرتا آیا ہے، اس کے باوجود اس کے ساتھ سخت رویہ اپنایا گیا۔ متاثرہ شہری نے ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد اشتیاق احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری کرائی جائے اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہریوں اور تاجر برادری نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے منصفانہ اور یکساں قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے تاکہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔

ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے تاحال اس معاملے پر باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا، تاہم شہری حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ حکام اس واقعے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں