خانپور میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی.

25

ہری پور: تحصیل خانپور کے علاقے محلہ پیرانوالہ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ احتشام موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اس کے والد 50 سالہ ممتاز، 18 سالہ بھائی اور 25 سالہ خاتون (مسمّات ہ) شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیمیں اسٹیشن 22 خانپور سے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ متعلقہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں