مانسہرہ پولیس کا فحاشی کے خاتمے اور نوجوان نسل کی حفاظت کا عزم

125

مانسہرہ پولیس نے فحاشی کے خاتمے اور نوجوان نسل کو منفی رجحانات سے بچانے کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرتی بگاڑ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیس ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاشرتی برائی کے خاتمے میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ اور مثبت معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

مزید کہا گیا ہے کہ شہری مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں