امریکا ایران مذاکرات: جے ڈی وینس کا پاکستان اور بھارتی شخصیت کا دلچسپ ذکر.

31

سوئٹزرلینڈ کے برجن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات شروع ہو گئے۔ اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان اور اس کی قیادت کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سفارتی قیادت اور تدبر کے ذریعے اہم کردار ادا کیا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمتِ عملی اور رابطہ کاری کو بھی سراہا۔

جے ڈی وینس نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ان کی زندگی میں دو اہم شخصیات ہیں: ایک بھارتی اور ایک پاکستانی۔ بعد میں انہوں نے وضاحت کی کہ بھارتی شخصیت ان کی اہلیہ ہیں جبکہ پاکستانی شخصیت فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔

ان کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران ان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعدد بار گفتگو ہوئی اور ان کے مطابق وہ اس پورے عمل میں اہم سفارتی کردار ادا کرتے رہے۔

دوسری جانب اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، محسن نقوی اور ایرانی وفد شریک ہیں، جہاں مذاکرات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں