🏥 ایبٹ آباد: فری میڈیکل کیمپ میں 700 مریضوں کا معائنہ، مفت ادویات اور علاج فراہم.

22

ایبٹ آباد میں وویمن میڈیکل کالج، نیا سویرا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور جندر باڑی ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔
معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر اظہر جدون اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال کی کاوشوں سے منعقدہ اس میڈیکل کیمپ میں مستحق افراد کو جدید طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر منیر نور (شوگر و میڈیکل اسپیشلسٹ)، پروفیسر سرجن ڈاکٹر عاطف اقبال، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر اویس فیض اور آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر انوار الحق سمیت متعدد ماہرین نے خدمات انجام دیں۔ امراضِ چشم کے مریضوں کا مکمل معائنہ کیا گیا جبکہ سفید موتیا کے 10 مریضوں کے مفت لیزر آپریشن اور لینز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں جنرل میڈیسن، گائناکالوجی، پیڈیاٹرکس اور ڈینٹل شعبوں کے میڈیکل آفیسرز، ہاؤس آفیسرز، ٹرینی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ایم بی بی ایس کے 70 طلبہ نے بھی حصہ لیا۔
130 ڈاکٹروں اور طبی عملے پر مشتمل ٹیم نے تقریباً 700 مریضوں کا معائنہ کیا، ٹیسٹ کیے اور مفت علاج و ادویات فراہم کیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر اظہر جدون، ڈاکٹر شہزاد اقبال اور کالج انتظامیہ نے جندر باڑی ویلفیئر سوسائٹی، نیا سویرا ویلفیئر آرگنائزیشن، کالج اسٹاف اور تمام شرکاء کا فلاحِ انسانیت کے لیے خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں