🚨 بفہ پکھل: تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن، نالیوں اور ڈرینوں کی صفائی کا آغاز 🚨

23

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات اور ٹی ایم او بفہ پکھل مظہر مظفر و ٹی او آر اعزاز سلیم کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹی ایم اے بفہ پکھل نے تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران انکروچمنٹ انسپکٹر وسیم خان نے ویلج سیکرٹری لاچمنگ اور ٹی ایم اے عملے کے ہمراہ علاقے میں قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد تجاوزات کا خاتمہ کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں عوامی گزرگاہوں اور سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔
دریں اثناء ٹی ایم اے بفہ کے انکروچمنٹ عملے کی نشاندہی پر ویلج سیکرٹری لاچمنگ نے سینیٹری عملے کو متحرک کرتے ہوئے بند نالیوں اور ڈرینوں کی صفائی کا کام بھی شروع کروا دیا۔












حکام کے مطابق مون سون بارشوں سے قبل نکاسی آب کے نظام کو فعال بنانا، بارش کے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا اور شہری آبادی کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنا اس مہم کا بنیادی مقصد ہے۔
علاقہ مکینوں نے تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے اس مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں