بالاکوٹ: سنگڑ ٹول پلازہ کے قریب مظفرآباد سے آنے والے سیاحوں کی ڈاٹسن گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور غلام حسن ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینسیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال بالاکوٹ منتقل کیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم ایک شدید زخمی کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا۔
زخمیوں میں شبیر ولد الفدین، محمد منصب ولد میر محمد، وسیم ولد شفیع، محمد اکرم ولد محمد زمان، شاکر ولد یوسف اور شہر محمد ولد سیف علی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق مظفرآباد سے بتایا گیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی ڈاٹسن گاڑی کا رجسٹریشن نمبر CIZ-1411 ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔





بالاکوٹ: سنگڑ ٹول پلازہ کے قریب سیاحوں کی ڈاٹسن الٹ گئی، 6 افراد زخمی.
35